پاکستان کاچین کےلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

شائع 02 فروری 2020 07:04pm
فائل فوٹو

پاکستان نےچین کے لئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان اور چین کے درمیان کل سے براہ راست فضائی آپریشن شروع ہوجائے گا۔

   فضائی آپریشن معطلی کا نوٹم آج رات 2 فروری تک کے لئے جاری کیا گیا تھا۔ کل 9 بجے چین سے سدرن چائنا ایئرکی پرواز سی زیڈ 6007ارمچی سے اسلام آباد پہنچے گی۔

 پاکستان نے چین کےلئے 29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور بند کیا تھا۔  کرونا وائرس کے باعث فضائی آپریشن بند کیا گیا تھا۔

  فضائی آپریشن پر پابندی میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔