کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 2 بچے جاں بحق،8افراد زخمی
فائل فوٹوکوئٹہ کے علاقے پولیس لائن کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں 2بچےجاں بحق اورخواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئےجبکہ مکان منہدم ہوگیا۔
پیرکوکوئٹہ میں گلستان روڈ پر واقع پولیس لائن کالونی میں انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار عزیز کے مکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے باعث گھر میں موجود 2بچے جاں بحق ہوگئے۔
دھماکے میں 2خواتین سمیت 8افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے مکان مہندم ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں جائے وقوع پر پہنچی اورلاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکل کر بی ایم سی برن وارڈ منتقل کیا زخمیوں میں سے 4کی حالت تشویشناک ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔