پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج 3روز کے لیے کھل گئے

اپ ڈیٹ 03 فروری 2020 11:23am
فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج 3روز کے لیے کھل گئے،موسم بدلنے کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر سی این جی کی عدم دستیابی شہریوں کے لیے پریشان کن ہے۔

پنجاب بھر کے شہریوں کو 3روز کے لیے سی این جی فلنگ کا موقع ایک بار پھر مل گیا تاہم موسم بدلنے کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر سی این جی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی۔

پریشان حال شہری کہتے ہیں کہ نئی حکومت نے ہر چیز میں ہی مشکلیں بڑھا دی ہیں،ہر سی این جی اسٹیشن پر فلنگ کی قیمت الگ ہونے کا بھی شکوہ کیا جارہا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہیں 90،کہیں 91اور کہیں 94روپے میں سی این جی دستیاب ہے۔

پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز بدھ کی رات 8بجے بند کردئیے جائیں گے، سوئی گیس حکام آئندہ ہفتے کے شیڈول کا اعلان بعد میں کریں گے۔