ن لیگ کے رہنماءرانا ثناءاللہ کی نیب آفس میں پیش ہونے سے معذرت
فائل فوٹولاہور:مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءرانا ثناءاللہ نے قومی اسمبلی شرکت کے باعث نیب آفس میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔
نیب نے مسلم لیگ کے رہنما راناثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات تحقیقات بھی شروع کردیں۔
نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات تحقیقات میں آج رانا ثناء اللہ کو طلب کیا تھا، سابق صوبائی وزیر رانا ثنااللہ کی جگہ ان کے وکیل محسن رضا متعلقہ ریکارڈ لے کر نیب آفس میں پیش ہوئے۔
نیب حکام کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے بعد رانا ثناءاللہ کے وکیل محسن رضا کا کہنا تھا کہ نیب لاہور میں پیش ہوکر رانا ثنا اللہ کا بیان جمع کروایا ہے،رانا ثنا قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہیں ،انویسٹی گیشن ٹیم نے اجلاس کے بعد پیش ہونے کا کہا ہے۔
رانا ثناءاللہ کی متوقع پیشی کے موقع پر نیب آفس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔