پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا
فائل فوٹواسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ،چین سے بغیر اسکریننگ اور آبزرویشن کے کوئی مسافرپاکستان نہیں آسکتا ۔
معاون خصوصی ظفر مرزا نے چینی سفیر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کورونا وائرس کے حوالے سے چین میں پاکستانی شہریوں سمیت دونوں ممالک کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
ڈاکٹر ظفر مرازا نے کہاکہ چین سے 100سے شہری زائد پاکستان پہنچ چکے ہیں ،چین سے بغیراسکریننگ اورآبزرویشن کوئی مسافرپاکستان نہیں آسکتا، وائرس کی تشخیص کے لیےکٹس مل گئی ہیں اوروائرس سے متاثرہ 4 پاکستانی نوجوانوں کی صحت بہترہورہی ہے ، تاہم پاکستان میں کوئی کیس نہیں ہے ، حکومت خاطرخواہ اقدامات اٹھارہی ہے ۔
چینی سفیرنےکہا کہ چین میں کرونا وائرس سے371 افراد ہلاک ہوئے ،500 سےزائد مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں ، چین کرونا وائرس پرقابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،ووہان میں موجود پاکستانیوں کوجلد وطن واپس بھیجا جائےگا۔
چینی سفیر نے حکومت پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے کاکہ چین میں پاکستانیوں کی کثیرتعداد ہےپرامید ہیں جلد وباء سے نمٹ لیں گے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔