قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اپ ڈیٹ 05 فروری 2020 04:18am
فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی،چیئرمین پارلیمانی کشمیرکمیٹی فخرامام نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کی 19نکاتی قرارداد پیش کی۔

قراردادمیں کہا گیا ہے کہ  5 فروری کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے طورپرمناتے ہیں، کشمیری بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آزادی کی جدوجہد کررہےہیں، تمام کشمیریوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

قراردادمیں کہا گیا ہے کہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل کروایا جائے، پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، بھارتی ظلم وستم کی بھی ایوان مذمت کرتا ہے ،یاسین ملک سمیت تمام قید  کشمیریوں کو فوری رہا کیا جائے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی اقدامات خطے میں امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں، کشمیری عوام اوررہنماؤں پرتشدد قابل مذمت ہے ،مسئلہ کشمیر پراوآئی سی کا اجلاس فوری طورپرلایا جائے۔