ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں 700ارب روپے شارٹ فال کا خدشہ
فائل فوٹورواں مالی سال فیڈرل بورڈآف ریونیو کی ٹیکس وصولی میں 700ارب روپے شارٹ فال کا خدشہ ہے۔ مقررہ ہدف کے حصول کےلئے ایف بی آر کو پانچ ماہ کے دوران 28 کھرب28 ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہے۔
وفاقی بجٹ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 55 کھرب 50ارب روپے تھا۔جس میں پہلے ہی تین کھرب 12 ارب روپے کمی کی جاچکی ہے۔
لیکن اب ایف بی آر کےلئے 52کھرب 38 ارب روپے کا نیا ہدف حاصل کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔
مطلوبہ ہدف کے حصول کے لئے ایف بی آر کو ماہانہ 567 ارب 60 کروڑ روپے ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔
جنوری میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولی صرف 320 ارب روپے رہی جبکہ رواں مالی سال سات ماہ میں صرف 24 کھرب روپے ٹیکس جمع ہوسکا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔