یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان آج آزادکشمیر جائیں گے
فائل فوٹواسلام آباد:یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان آج آزادکشمیر جائیں گے جہاں وہ قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان آج آزادکشمیر کا دورہ کریں گے اور مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے،جہاں وہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
حق خود ارادیت دستخطی مہم میں کشمیری استصواب رائے کے لیے دستخط کریں گے۔
پاکستان کو آزادکشمیر سے ملانے والے کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی،میرپور منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی،خیبر پختونخواہ کو مظفرآباد سے ملانے والے مقام برارکوٹ پر بھی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی ،سی ایم ایچ مظفرآباد میں خون عطیہ کرنے کے لیے کیمپ لگایا جائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔