مودی نے جوظالمانہ قدم اٹھایا میرا ایمان ہے کشمیر آزاد ہوجائے گا،وزیراعظم
فائل فوٹومظفر آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 5اگست کو مودی نے جوظالمانہ قدم اٹھایا میرا ایمان ہے اس کے بعد کشمیر آزاد ہوجائے گا،5اگست کو مودی وہ تاریخی غلطی کربیٹھا جس سےاب وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔
یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جمہوری انسان ہوں جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں، جہاں جمہوریت تھی وہ ممالک ترقی کرگئے،جن ممالک میں بادشاہت تھی وہ پیچھے رہ گئے،خوشحال ممالک میں کرپشن نہیں،شفافیت ہے،قومی ہم آہنگی اور مفاہمت کی بات پر متفق ہیں،بری سےبری جمہوریت بھی بادشاہت سےبہتر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک لوٹنےوالوں سےمفاہمت نہیں کرسکتا،ماضی میں ملک کےہرادارے میں کرپشن کی گئی،میری لڑائی ذاتی نہیں،ملک کی لڑائی ہے،کشمیریوں سےکہتاہوں کبھی مایوس نہیں ہونا ،5اگست سے پہلے بھی کشمیریوں پر ظلم کیا جارہاتھا، کشمیریوں سےکہتاہوں کبھی مایوس نہیں ہونا،مجھےیقین ہے کہ مشکل وقت سےنکل آئیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 5اگست کو مودی نے جوظالمانہ قدم اٹھایا میرا ایمان ہے اس کے بعد کشمیر آزاد ہوجائے گا،مودی5 اگست والا اقدام نہ اٹھاتا توہم دنیاکےسامنےکیابات کرتے،مودی نےانتخابی مہم میں پاکستان کے خلاف تقرریں کی ،مودی آر ایس ایس کےنظریےکو اوپرلایا،آر ایس ایس ہٹلر کےفلسفے سےمتاثر ہے۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نےپوری دنیا کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کیا،5اگست کے بعد ہمیں موقع ملا، میں نے امریکی صدر سمیت اقوام متحدہ بلکہ ہرفورم پر مسئلہ کشمیر اٹھایا،عالمی میڈیا کو بھی آر ایس ایس کا فلسفہ بتایا ،مغرب کو آر ایس ایس کےنظریےسےآگاہ کیا،آر ایس ایس کےنظریےسے50 کروڑلوگ متاثر ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مودی بھارت کو تباہی کےراستےپرلےجارہاہے،نفرت انگیزپالیسی سےہمیشہ خون خرابہ اورتباہی ہوتی ہے،آر ایس ایس کےنظریےسےبھارت کو بھی خطرہ لاحق ہوگیاہے،5اگست کو مودی وہ تاریخی غلطی کربیٹھا جس سےاب وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتا،بھارت نےکشمیرمیں80لاکھ افراد کو قیدکررکھاہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں صورتحال خراب ہونےوالی ہے،نریندرمودی نےکہاتھا کہ 11دن میں پاکستان کوفتح کرسکتے ہیں،ایٹمی طاقت کےحامل ملک کےوزیراعظم کوایسابیان نہیں دینا چاہیئے،مودی نے ہندو انتہاپسندوں کو خوش کرنےکے لیےبیان دیا،بھارت دہشت گردی کےنام پر کشمیریوں پرظلم ڈھائےگا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آرایس ایس کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلناچاہتی ہے،پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میڈیا پاکستان کےمؤقف کےساتھ ہے،دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا جارہاہوتاہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔