آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی یورپی یونین کے وفدسے ملاقات
آئی ایس پی آرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی ہے۔وفد میں بیلجیئم، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین، سویڈن اور رومانیہ سمیت دیگر ممالک کے سفیر اور سفارتی حکام شامل تھے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔افغانستان میں مفاہمتی عمل اورمقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پربھی گفتگو ہوئی۔
یورپی یونین کے وفد نے خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔