آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی یورپی یونین کے وفدسے ملاقات

شائع 25 فروری 2020 07:27pm
آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی ہے۔وفد میں بیلجیئم، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین، سویڈن اور رومانیہ سمیت دیگر ممالک کے سفیر اور سفارتی حکام شامل تھے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔افغانستان میں مفاہمتی عمل اورمقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پربھی گفتگو ہوئی۔

یورپی یونین کے وفد نے خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔