کوروناوائرس:شیخ رشیدکاکوئٹہ تفتان ریلوے ٹریفک بند کرنے کا اعلان
فائل فوٹواسلام آباد:کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر وزیرریلوے شیخ رشید نے کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریفک بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ایران میں کورونا وائرس کی موجودگی پر پاکستان نے حفاظتی اقدام کرتےہوئے کوئٹہ تافتان ریلوے ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے بتایاکہ کوئٹہ اور تفتان کے درمیان ہرماہ 4ٹرینیں چلتی تھیں ،چاروں پاکستان واپس آ چکی ہیں ، تاحکم ثانی چاروں ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،سرحد کی بندش تک ٹرینیں سروس بھی معطل رہےگی۔
دوسری جانب تفتان میں امیگریشن گیٹ چوتھے روز بھی بند ہیں جس سے لوگوں اورگاڑیوں کی آمد ورفت معطل ہے جبکہ سرحد کے دونوں اطراف زائرین بڑی تعداد میں پھنسے ہوئے ہیں۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔