فواد چوہدری کا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کےمعاملے پرآزاد کمیشن کامطالبہ

اپ ڈیٹ 26 فروری 2020 02:27pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے پرآزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے پرآزاد کمیشن بنایا جائے ۔

 اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ‏نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن اقدام ہےلیکن اگلے مرحلے میں یہ تعین ہونا ضروری ہے کہ کیا  نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جن پرضمانت دی گئی جعلسازی سے تیارکرائی گئیں تھیں، اگرایسا تھا تو اس میں کون کون ملوث ہے؟ اس کے لیےآزاد کمیشن بٹھانا ہو گا۔