کوروناوائرس:کراچی،لاہور اورپشاورایئرپورٹ پر آٹو میٹک تھرمل سکینرز نصب
فائل فوٹواسلام آباد:کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اسلام آباد کے بعد کراچی، لاہور اور پشاور ایئرپورٹ پر بھی آٹو میٹک تھرمل سکینرز نصب کر دیئے گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کے معاملے پر وزارت صحت نے اہم اقدام کیا ہے،اسلام آباد ایئرپورٹ پر آٹو میٹک تھرمل سکینرز کے کامیاب تجربے کے بعد دیگر ایئرپورٹس پر بھی جدید سکینرز نصب کر دیئے گئے ہیں۔
یہ جدید سکینرز کو کراچی، لاہور اور پشاور ایئرپورٹ پر نصب کردیا گیا ہے، جدید سکینرز کی مدد سے کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل مزید مؤثر ہوگیا، جدید سکینرز خود کار نظام کے تحت مسافروں کے فلو اور بخار کی تشخیص کرتے ہیں۔
ذرائع ایئرپورٹ کے مطابق ، سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ ملکی ایئرپورٹس پر 6لاکھ 20ہزار افراد کی سکریننگ مکمل کرچکی ہے۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔