کراچی میں تیز ہواؤں سے موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا

اپ ڈیٹ 01 مارچ 2020 11:08am
فائل فوٹو

کراچی میں آج بھی تیز ہوائیں چل رہی ہیں، 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے موسم ایک پھر تبدیل ہوگیا ۔

  شہر قائد میں موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا ہے،  شہر میں صبح سے ہی تیز ہواوں کا راج ہے۔

شمال مشرق سے 20 سے 30 کلومیٹر فی   گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جس   سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے تیز ہوا کا  سلسلہ شام تک جاری رہے گا، اس وقت  ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے ۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  32 ڈگری  سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آئندہ24گھنٹے کے دوران مطلع صاف رہنے  رہے گا ۔