کورونا وائرس کا خطرہ، ایئرپورٹس پر جدید آٹو میٹک تھرمل اسکینرزنصب

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2020 10:16am
فائل فوٹو

اسلام آباد:کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرایئرپورٹس پر جدید آٹومیٹک تھرمل اسکینرزنصب کردیئے گئے ،وائرس سے متاثرہ 4مریضوں کی حالت بہتر ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشےکے پیش نظر حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیئے گئے۔

چمن کے مقام پر پاک افغان کراسنگ پوائنٹ 7روز کیلئے بند کیا گیا ہے ،زمینی اور فضائی راستوں پرکڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

بیرون ملک سے آنے والوں کی کڑی نگرانی کے لیے ائیرپورٹس پر جدید آٹومیٹک تھرمل اسکینرزنصب کیے گئے ہیں، کراچی لاہور اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں مخصوص وارڈقائم کردیئے گئے۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفرمرزا نے متاثرہ مریضوں کی تیزی سے صحتیاب ہونے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بتایاکہ وزارت صحت صوبائی حکومتیں اورتمام متعلقہ ادارے وائرس سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ ہیں، 4بڑے شہروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کی سہولت موجود ہے۔

  ترجمان پمز نے 2مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ مریضوں کی عمریں 21اور61سال ہے،جن کی حالت خطرے سے باہرہے۔