مستونگ روڈ پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ،6افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2020 10:14am
فائل فوٹو

کوئٹہ :مستونگ روڈ پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے ۔

گزشتہ رات مستونگ روڈ پرخوفناک حادثہ پیش آیا، کراچی سے کوئٹہ جانےوالی مسافر کوچ ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں  6افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچی، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔