آٹابحران کی انکوائری:جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پرجواب طلب
فائل فوٹواسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹا بحران کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پرفریقین سے جواب طلب کرلیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار محمد طاہر کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
درخواست گزارنے کہا کہ ذاتی مفاد کیلئے گندم برآمد کی گئی ، قومی خزانے کو نقصان پہنچا والوں کا تعین کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ آئین پاکستان بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،آٹا بحران کی شفاف انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ابھی فریقین کو سن لیتے ہیں کہ ان کا کیا کہنا ہے۔بعدازاں عدالت نے سماعت 2 ہفتوں کےلیے ملتوی کردی۔
درخواست میں وزیراعظم،جہانگیر ترین،وزیراعلی پنجاب ،وزیر خوراک خسرو بختیار،ایف آئی اے اورفلورملزایسوسی ایشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔