فیض پورانٹرچینج کےقریب ٹریفک حادثہ ، 3افراد جاں بحق،7زخمی

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2020 10:25am
فائل فوٹو

لاہور:موٹروے پر فیض پور انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق موٹروے پر فیض پور انٹرچینج کے قریب مرغیاں لے جانے والی پک اپ تیز رفتاری کے باعث اچانک الٹ گئی۔

حادثے کے باعث پیچھے سے آنے والی تیز رفتاری دو گاڑیاں اور ایک بس بے قابو ہوکر پک اپ سے ٹکرا گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم 3افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ دیگر 6 زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کرکے انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹریفک حادثے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔