پاک بحریہ کے کموڈور طارق علی کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
فائل فوٹواسلام آباد:پاک بحریہ کے کموڈور طارق علی کو ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل طارق علی نے 1986 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔
ریئرایڈمرل طارق علی پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں،وہ پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔
ریئرایڈمرل طارق علی اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (سپلائی) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔