کورونا وائرس کےحفاظتی اقدامات کیلئے10 کروڑ روپے کی منظوری
فائل فوٹوکراچی :سندھ کابینہ نے کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کیلئے 10کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
صوبے میں کرونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کیلئے10کروڈ روپے اورانڈس اسپتال سے مفاہمتی یاداشت پردستخط کرنے منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ چین سے آئے افراد کو 14دن آئسولیشن میں رکھا جارہا ہے، ایران سے آئے 2افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ، ہم نے لوگوں کو گھروں میں بھی آئیسولیشن میں رکھا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا جو ایران سے آئے ہیں ان کے بچے بھی اسکول جاتے تو پھر یہ مسئلہ سنگین ہوجاتااس لئے اسکول بند کئے ہیں، جو لوگ ایران سے آئے ہیں اور ان کی آئیسولیشن میں 13 مارچ کو 14 دن ہو جائیں گے پھر ہم اسکول کھول دیں گے ۔
وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ ہم نے کرونا کی تشخیص کیلئے 5ہزار کٹس منگوالی ہیں، ان افراد کا ٹیسٹ جنہوں نے ایران اورچین کا سفرکیاہوگا ، ہم ٹیسٹ ان کا کریں گے جنہوں نے ایران اور چین کا سفر کیا ہوگا یا جو شخص ان کے ساتھ رہا ہو جس نے وہاں کا سفر کیا ہو۔
سندھ کابینہ کو گندم کی خریداری کے منصوبے پربتایا گیا کہ وفاق نے 1365 روپے فی 40 کلوگرام رقم مقرر کی ہے۔
صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ وفاق سے بات کرکے ایک جیسا ریٹ مقررکیا جائے اوراگلے تین میں گندم کی خریداری کی قیمت مقررکرنے کے فیصلہ کرلیا جائے گا ۔
اجلاس میں گندم خریداری کیلئے پروکیورمنٹ،ریجنل کمیٹی، ضلع کمیٹی اورڈی سیزکے تحت شکایت کے ازالے کی کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ۔
سندھ کابینہ نے 8 وائس چانسلرز کی معیاد میں توسیع کی منظوری دے دی، ان میں آئی بی اے کے ناصر صدیقی،این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈاکٹر سروش لودھی،جناح سندھ یونیورسٹی کے پروفیسرطارق رفیع، مہران یونیورسٹی کے ڈاکٹراسلم عقیلی شامل ہیں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔