شاہ محمودقریشی کی نوازشریف کے حوالے سے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کی تصدیق

شائع 03 مارچ 2020 03:59pm
فائل فوٹو

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نوازشریف کے حوالے سے برطانوی حکومت کوخط لکھنے کی تصدیق کردی۔

وزیرخارجہ شام محمود قریشی نے نواز شریف کے حوالے سے برطانیہ کو خط لکھنے کی تصدیق کی ہے ۔

اسلام آباد میں وزیرخارجہ  نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

وزیرخارجہ نے کہاپاکستان کی او آئی سی توقعات ہیں   معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے پاکستان سمجھتا ہے کہ کشمیر پراوآئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہونا چاہیئے اور ایک پلان مرتب کیا جانا چاہیئے کہ اس معاملے پر آگے کیسے بڑھنا ہے ۔

 اوآئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ تمام ممبرز مسئلہ کشمیر کو سپورٹ کرتے ہیں دعاگو ہیں کہ جلد مسئلہ کشمیر پر مثبت اور پرامن نتائج تک پہنچ سکیں گے ۔   کل آزاد  کشمیر اور ایل او سی کا دورہ کریں گے  ۔

او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ آزاد کشمیراورایل او سی کے دورے کی رپورٹ او آئی سی کو پیش کی جائے گی۔