وزیراعظم اور ملک کے معروف بینکاروں کے درمیان ملاقات
فائل فوٹووزیراعظم سے ملک کے معروف بینکاروں نے ملاقات کی۔معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کےلئے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی پوری توجہ کاروبار میں آسانیوں پر ہے۔نوجوانوں کو معاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کے قابل بنانا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان سے ملک کے معروف بینکاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک، مشیر خزانہ اور معاشی ٹیم کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔
وزیراعظم کو معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لئے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔
بینکاروں نے بینکاری کے شعبے میں درپیش مسائل پر قابو پانے کے لئے مختلف تجاویزبھی پیش کیں۔بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی سے متعلق بھی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر اعظم عمران خان نےبینکرزکی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے لئے محنت لگن اور مستقل مزاجی سے کام کر رہی ہے۔نوجوانوں کو کاروباری شعبوں میں مواقع دینے پر کام کر رہے ہیں۔نوجوانوں کو معاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کے قابل بنانا ہوگا۔موجودہ حکومت کی پوری توجہ کاروبار میں آسانیوں پر ہے۔بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی اور ایس ایم ایز کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔