صوبے کے وسائل میں اضافے کےلئے مقررکردہ ہدف پورا کرنے کی ہدایت

شائع 04 مارچ 2020 03:01pm
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےصوبے کے وسائل میں اضافے کےلئے مقرر کردہ ہدف پورا کرنے کی ہدایت کردی۔ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لئے متعلقہ محکمے متحرک اور فعال انداز میں کام کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بعض محکموں کی جانب سے ریونیو میں اضافے کےلئے کئے جانیوالے اقدامات میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ وسائل میں اضافے کےلئے کئے جانے والے اقدامات میں تاخیر برداشت نہیں۔ ریونیو ٹارگٹ فائلوں کو گھمانے سے نہیں بلکہ فائل ورک تیزی سے نمٹانے سے حاصل ہوگا۔کسی محکمے میں فائل بلاجواز نہیں رکنی چاہیئے۔ اگر محکمے بروقت کام کرتے تو فائلیں چکر نہ لگاتی رہتیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کےلئے اربوں روپے کے پیکیج دیں گے۔