جلالپورپیروالا میں ٹریلرکی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں اور بیٹاجاں بحق

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2020 07:30am
فائل فوٹو

جلالپورپیروالا میں ٹریلرکی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں اور بیٹاجاں بحق ہوگئے۔

جلالپورپیروالاکے شجاعت پور روڈ پر ٹریلر نےموٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ،حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق افراد میں اکرم اور اس کی والدہ فضلاں مائی شامل ہیں،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔