لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی

شائع 05 مارچ 2020 10:50am
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماءرانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی،عدالت نے رانا ثناء اللہ کو پانچ پانچ لاکھ کےدوضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

  لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نےسماعت کی،رانا ثناء اللہ نے نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری کےخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نےراناثناء اللہ کی 25مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ کو 5،5لاکھ کے2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

 سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ملک کو پہاڑ جتنے مسائل کا سامنا ہےمگرحکومت کا اس وقت سب سے بڑا بحران میاں نواز شریف ہے،پوری کی پوری حکومت نواز شریف کی صحت پر الجھی ہوئی ہے،اس وقت تمام مسائل کا واحد حل مڈٹرم الیکشن ہیں۔

  سابق صوبائی وزیر قانون کا کہناتھا کہ نیب کی کاروائیاں سیاسی انتقام کیلئے استعمال کی جا رہی ہیں۔