حج درخواستوں کی وصولی 8 مارچ تک جاری رکھنےکا فیصلہ

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2020 04:46pm

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں دوروز کی توسیع کردی ۔وزارت کی جانب سے تاریخ میں توسیع کےلئے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا گیا۔

وزارت مذہبی امور نے تاریخ میں توسیع کے لئے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا ہے جس میں حج درخواستوں کی وصولی 8 مارچ تک جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک تمام متعلقہ 13 بینکوں کو ہفتہ اتوار برانچیں کھولے رکھنے کی کا بندوبست کروائے۔

 وزارت مذہبی امور نے پہلے حج درخواستوں کی وصولی کے لئے 6 مارچ کی آخری تاریخ مقرر کی تھی ۔ تاہم فیصلے کے بعد درخواست گذار اب 8 مارچ تک حج درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔