فواد چوہدری چاندکے معاملے پرسب کو اکٹھا کرنےمیں ایک بار پھر ناکام

شائع 05 مارچ 2020 03:23pm
فائل فوٹو

وزیرسائنس اورٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ایک چاند پرسب کو اکٹھا کرنے کی ایک اورکوشش ناکام ہوگئی۔فواد چوہدری کی دعوت پر سائنٹفک کمیٹی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب شریک ہوئے نہ ہی مفتی پوپلزئی ۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے ضد کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں ہے۔

اسلام آباد میں رویت ہلال پر سائنٹفک کمیٹی کے اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن اور مفتی پوپلزئی شریک نہ ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں فواد چوہدری نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان کہتے ہیں سائنس کو وہ جوتے کی نوک پررکھتے ہیں اورخود سائنس کی ایجاد عینک ناک پرلگا رکھی ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ علماء کو چاہیئے کہ مستقبل کی سوچ کو لے کر آگے بڑھیں۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ چاند کی رویت کا اعلان وزارت اطلاعات یا وزارت سائنس کی طرف سے ہونا چاہیئے ۔