عورت مارچ ، بلاول کی مخالفین پر تنقید

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے عورت مارچ کے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عورت مارچ کے مخالفین پرانی دنیا میں رہتے ہیں ۔
بلاول بھٹو نے خواتین کنونشن سے خطاب کیا اور کہا عورت مارچ کو کوئی نہیں روک سکتا ۔
بلاول کا کہنا تھا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ اس ملک کی عورتوں کو بتائیں کہ سیاست کیسے کرنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو نے خواتین کو بااختیار بنایا اور ان کے حقوق دلائے۔ آج کے پاکستان میں عورت ڈاکٹر، وکیل اور وزیراعظم بھی بنے گی۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔