کورونا کا اثر پاکستان میں زائل

کورونا وائرس کا پاکستان میں اثر ختم ہونے لگا۔ایک مریض صحت یاب ہوگیا جبکہ دیگر دو کی حالت بھی صحت یابی کی جانب گامزن ہے۔
کراچی میں کورونا کا مریض یحیٰی جعفری مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق کرونا کے دیگر دو مریضوں کی حالت بہتر ہورہی ہے۔
یحیٰ ایران سے پاکستان واپس لوٹے تھے۔ جس کے بعد ان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
عوام نے حکومتی اقدامات پراطمینان کااظہار کیا۔ محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں کوروناکاشکار مزید دو مریض زیر علاج ہیں۔ جبکہ سندھ بھرمیں 69اورکراچی میں35مشتبہ کیسز میں کورونا کی جانچ کا عمل جاری ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔