صوابی میں بارش کے باعث 2 حادثات، 3 افراد جاں بحق،5زخمی

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2020 05:05pm
فائل فوٹو

صوابی میں بارش کے باعث 2الگ الگ حادثات میں 2بچوں سمیت 3افرادجاں بحق جبکہ مردان اور نوشہرہ میں چھتیں منہدم ہونے سے خاتون اور بچوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔

صوابی کے علاقے یارحسین میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنےسےایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ صوابی کے ہی علاقے لال بیگ ڈھیری میں بارش کے باعث بھوسے کے ڈھیر میں دب کر2بچے جاں بحق ہوگئے۔

حالیہ بارشوں سے حادثات میں جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال پہنچا دی گئیں ہیں۔

نوشہرہ کی تحصیل پبی فرنگی تالو ڈاک کے علاقے میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کی وجہ سے 2بچوں سمیت 3افراد شدید زخمی ہوئے ۔

مردان کےتحصیل تخت بھائی کے مختلف علا قوں پیرسدو شیر حسن کلے  میں حالیہ شدید بارشوں سے رحمت علی کے کچے مکان کی چھت گرگئی۔

چھت گرنے کے نتیجے میں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے،تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ طبی امداد جاری ہے ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کل تک بارشوں سے مطابق صوبے بھر میں جاری بارشوں سے اب تک 17 افراد جاں بحق جبکہ 43 ذخمی ہوئے، 79 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، 9 مکانات کو مکمل نقصان پہنچا۔