آرمی چیف کا پاکستان کی خواتین کو خراجِ تحسین

شائع 08 مارچ 2020 05:23pm
فائل فوٹو

پاک فوج کے سپہ سالار نے بھی عالمی یوم خواتین پر پاکستان کی خواتین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق جنرل قمرجاوید باجوہ کاکہناتھاکہ خواتین نےقوم اورمعاشرےکی تعمیر میں مرکزی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مائیں، بہنیں، بیٹیاں بالخصوص شہداء کے اہل خانہ قوم کا فخر ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسلح افواج میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو بھی قوم کا فخر قراردیا۔