لاہور میں 4افراد کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج
فائل فوٹولاہور کے علاقے گرین ٹاون میں ایک ہی خاندان کے 4افراد کے قتل کامقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔
گرین ٹاون کے علاقے میں رات گئے اسحاق اور اس کے 3بچوں کے قتل واقعے پر پولیس نے مقتول اسحاق کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،مقدمہ دفع 34،324اور 302کے تحت درج کیا گیا ہے۔
پولیس نےموقع سے ملنے والے شواہد فرانزک بجھوا کر تفتیش شروع کردی جبکہ مردہ خانے میں موجود لاشوں کا پوسٹمارٹم تاحال نہیں کیا جاسکا ہے۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہےمگر تاحال کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
رات گئے پیش آنے والے فائرنگ واقعے میں پراپرٹی ڈیلر اسحاق،اس کا بیٹا اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں تھیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔