کراچی میں 378عمارتیں مخدوش قرار
فائل فوٹوسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہرمیں 378 عمارتوں کو مخدوش قرار دے کر ان میں رہائش پذیر افراد کو فوری دوسری مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔لیکن حیران کن امر ہے کہ گذشتہ ایک برس کےدوران حادثے کا شکار ہونے والی چھ میں سے ایک بھی عمارت مخدوش نہیں تھی۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہر سال مون سون کے موسم سے قبل پرانی عمارتوں کے سروے کے بعد مخدوش عمارتوں کی فہرست جاری کرتی ہے اور باقاعہد مہم کے ذریعے مخدوس عمارتوں کے رہائشیوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ عمارت تو رہنا تو کجا اس کے قریب بھی نا جائیں۔ لیکن حیران کن امر یہ ہے کہ مخدوش قرار دی جانے والی 378 عمارتوں میں سے شاز و نادر ہی کوئی عمارت گرتی ہے۔
مخدوس عمارتوں کے مکین حیران کن امر یہ ہے کہ مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کے بجائے ملیر، لیاقت آباد، کھارادر، رنچھوڑ لائن، عثمان آباد اور گلہبار میں 25 سال کےدوران تعمیر کی گئی عمارتیں حادثات کا باعث بنی ہیں یا پھر انہیں خطرناک ہونے کے باعث گرانا پڑا ہے۔
اگر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اور اہلکار اپنے فرائض بجا طور پر سرانجام دیں تو مسقتبل کے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔