اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کی الگ الگ تقریب حلف برداری

شائع 09 مارچ 2020 04:58pm

افغانستان میں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے الگ الگ صدارتی حلف اٹھالیا۔افغان صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری کے دوران راکٹ حملہ بھی ہوا۔راکٹ صدارتی محل کی پارکنگ میں گرے۔جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ردعمل میں اشرف غنی نے سینہ تان لیااور کہا ملک اور عوام پر قربان ہونے کو تیار ہوں۔

افغان صدر بننے کی دوڑ نے صدراشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبدااللہ میں تنازع پیدا کردیا۔

ملک کا صدر بننے کی ضد میں دونوں رہنماوں نے علحیدہ علیحدہ حلف اٹھایا۔

اشرف غنی نے صدارتی ہاؤس میں عہدے کا حلف اٹھایا تو عبداللہ عبداللہ نے اسپیڈرمین محل میں عہدے کا حلف لے لیا۔22 دسمبر 2019 کو افغانستان کے عام انتخابات کے بعد عبداللہ عبداللہ نے الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

افغانستان میں بیک وقت دو صدور کو بین الاقوامی تائید ملے نہ ملےلیکن اس صورتحال نے افغان امن کی کاوشوں میں ایک نیا رخنہ ڈال دیاہے۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہےکہ افغان حکومت 10 مارچ کے بین الافغان مذاکرات کےلئے تیار نظر نہیں آتی۔