اسکردو وین حادثہ:جاں بحق 14مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی
فائل فوٹوگلگت :اسکردو مسافر وین حادثے میں جاں بحق 14مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں، 12افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ 10افراد کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی۔
اسکردومیں روندو کے قریب دریائے سندھ میں گرکرتباہ ہونے والی مسافروین سے لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیوآپریشن آج بھی جاری ہے،جس میں آرمی، ریسکیو 1122،ماہرغوطہ غورحصہ لے رہے ہیں ۔
ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 14لاشیں نکالی جاچکی ہے، دریائے سندھ میں ڈوبنے والے دیگر 12 تلاش جاری ہے جبکہ 10کی نمازجنازہ بھی ادا کردی گئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعےکی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فٹنس پر پورا نہ اترنے والی مسافرگاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی گاڑیوں کی فٹنس کودوبارہ چیک کیا جائے گا،فٹنس پورا نہ ہونے پر کمپنی کالائسنس منسوخ کردیا جائے گا، کھٹارا بسیں اورکوسٹرزکوسفرکرنے نہیں دیا جائے گا۔
فیض اللہ فراق کے مطابق، وزیراعلیٰ نے محکمہ ایکسائز کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔