قوم کو مبارک ہو(ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے،فردوس عاشق اعوان
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ ن لیگ کےاندرسےشہباز شریف کی واپسی کامطالبہ ہورہاہے، قوم کو مبارک ہو(ن)لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آج خود مسلم لیگ ن کے اندر سے مطالبہ ہورہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کو وطن واپس لاؤ،وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ ن لیگ نے بھی اپنا لیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ قوم کو مبارک ہو ،مسلم لیگ ن کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کی سیاسی محنت کی جیت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شدید گرما گرمی ہوئی تھی ،ارکان پارلیمنٹ نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا تھا کہ شہباز شریف کو وطن واپس آنا چاہیئے۔
آج خود (ن) لیگ کے اندر سے مطالبہ ہورہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کو وطن واپس لاؤ۔ وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ (ن) لیگ نے بھی اپنالیا ہے۔ قوم کو مبارک ہو۔ (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کی سیاسی محنت کی جیت ہے۔ pic.twitter.com/RSAEMhoZYg
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 11, 2020















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔