وزیراعظم آج 20ہزارگھروں کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اپ ڈیٹ 11 مارچ 2020 10:34am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج کم آمدنی والے ملازمین کیلئے 20 ہزار گھروں کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، اسلام آباد ،راولپنڈی ، لاہور اور کوئٹہ کے 7 منصوبوں میں گھر اور پلاٹ تعمیر کیے جائیں گے ۔

وزیراعظم عمرا ن خان وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے 7منصوبوں کا سنگ بنیاد آج رکھیں گے۔

اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور اور کوئٹہ میں کم آمدنی والے ملازمین کیلئے گھر تعیر کیے جائیں گے ،6منصوبے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی اور ایک پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا ہے ۔

 وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیرچیمہ کا کہنا ہے کہ منصوبہ سازی کے فقدان کے باعث ایک کروڑ ہاوسنگ یونٹس کی کمی کا شکار ہے، موجودہ حکومت کے منصوبے سے گھر کے حصول کا خواب پورا ہو گا بلکہ اس سے تعمیر کے شعبے کو فروغ ، روزگار کے موقع اورمعیشت کو استحکام ملے گا۔