رواں سال کون کون حج کی سعادت حاصل کرے گا ؟حج قرعہ اندازی آج ہوگی

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2020 10:08am
فائل فوٹو

اسلام آباد:حج قرعہ اندازی آج ہوگی ، ایک لاکھ 46 ہزار330 افراد نے درخواستیں جمع کروائیں ، ایک لاکھ 7ہزار سے زائد خوش نصیب سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج اداکریں گے۔

 رواں سال کون کون حج کی سعادت حاصل کرے گا ؟خوش نصیبوں کا اعلان آج ہوگا ،قرعہ اندازی شام 4بجے ہوگی۔

 ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق حج قرعہ اندازی کے انتظامات مکمل کرلئے،سرکاری حج اسکیم کے تحت  ایک لاکھ 7ہزار 526خوش نصیبوں کی قرعہ اندازی ہوگی۔

وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری حج قرعہ اندازی کا اعلان کریں گے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی کی ہونے والے درخواست گزاروں کونتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس ملے گی جبکہ قرعہ اندازی کے نتائج وزارت کی ویب سائٹ پراپ لوڈ بھی کئے جائیں گے۔

 رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ 46 ہزار 330 افراد نے حج درخواست موصول ہوئیں ۔