خیبر پختونخوا میں بارش ،چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2020 08:10am
فائل فوٹو

پشاور:خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش میں چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق  اور 6 زخمی ہو گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ گزشتہ رات سے شروع  ہوگیا، بارشوں کا سلسلہ جمعہ کےروز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 حالیہ بارشوں سے ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور بونیر میں میں مکانات کی چھتیں گرنے سے ایک خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں، برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں۔