کورونا وائرس :مسافروں کی اسکریننگ کیلئے بہتر انتظامات کی ہدایت
فائل فوٹوکراچی :کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مسافروں کی اسکریننگ کیلئے بہتر انتظامات کی ہدایت کردی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے فیصلہ کیا کہ سکھر میں تفتان سے آنے والے 850 زائرین کی جانچ کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کے پیغامات نشر کریں اور لوگوں سے اپیل کریں کہ اگر ان میں نمونیا، انفلوئنزا اور سینے کے انفیکشن کی علامات ہیں تو وہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں نہ جائیں۔
محکمہ پولیس نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ پی ایس ایل میچوں کے دوران 2500 پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، پولیس اپنے انتظامات کے حوالے سے تیار ہے۔
تعلیمی اداروں کے معاملے پر مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم اور صحت کے محکموں کو بھی ہدایت کی کہ وہ تعلیمی
اداروں اور والدین کیلئے ایک ایڈوائزری تیار کریں تاکہ سفری تاریخ رکھنے والے افراد کے بچے مخصوص دورانیے یا طبی تحقیقات کی تکمیل تک اداروں سے دور رہنے چاہئیں۔
تعلیمی اداروں کو کھولنے یا انہیں بند رکھنے کے معاملے پر آج پھر وزیراعلیٰ ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں مزید غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری،پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔