کور کمانڈرز کانفرنس: وروناکی وبا کی روک تھام کےلئےقومی سطح پراقدامات کی ہدایت

شائع 12 مارچ 2020 04:52pm
آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں علاقائی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کوروناوائرس سے پیداہونےوالی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔جس میں کوروناکی وبا کی روک تھام کےلئےقومی سطح پراقدامات کی ہدایت کی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطےمیں امن اوراستحکام کاراستہ افغانستان سےہوکرآتاہے۔مشترکہ کوششوں اورتحمل سے چیلنجز پر قابو پایاجاسکتاہے۔