خیبرپختونخوامیں بارشوں سے11افرادجاں بحق ، 17زخمی

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2020 09:55am
فائل فوٹو

پشاور:خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے، کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش چیراٹ میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پشاور میں 30 ، ڈی آئی خان میں 22، بنوں میں 27، تخت بائی میں 21، پاڑاچنار میں 15، کاکول میں 14، بالاکوٹ میں 4، مالم جبہ میں 3، دیر میں 3 اور سیدو شریف میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 17زخمی ہوگئے اور 58 مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا تاہم ایبٹ آباد،مانسہرہ،دیر،کوہستان،بونیراورسوات میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔