پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں معطل
فائل فوٹوکراچی :پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل برقرار ہے،کاروبار کے آغاز پرہی مندی دیکھی گئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس میں 1651پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100انڈیکس 34 ہزار 400 پوائنٹس پر موجود ہے، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔
کورونا وائرس کا پھیلاؤ: بھارت کی اسٹاک مارکیٹ 1500پوائنٹس گرگئی
ممبئی:کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، بھارت کی اسٹاک مارکیٹ 1500پوائنٹس گرگئی، ہانک کانگ اور جاپان کی مارکیٹس میں بھی گراوٹ جاری ہے جبکہ امریکا اور یورپی مارکیٹس میں بہتری دیکھی گئی۔
کورونا کے وار جاری ہیں،پھیلاؤ سے سرمایہ کار خوف کا شکار ہیں،ایشیائی مارکیٹس میں مندی کا تسلسل جاری ہے۔
بھارت کا بی ایس ای سینسیکس 1500پوائنٹس گرگیا،ہانگ کانگ مارکیٹ کا انڈیکس 722اور جاپان کا نکی انڈیکس 519پوائنٹس نیچے آگیا۔
تائیوان،کوریا،جکارتہ اور چین کے حصص بازاربھی مندی سے دوچار ہیں تاہم امریکاکے نیسڈیک انڈیکس میں 9.3فیصدبرطانیہ، فرانس اورجرمنی یکی مارکیٹس میں مثبت رحجان دیکھاگیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔