صدر مملکت عارف علوی 2روزہ دورے پر چین روانہ

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2020 04:00pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی 2روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے،صدر مملکت چینی ہم منصب اور قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں،  اپنے پہلے دورہ چین کے دوران صدر مملکت اپنے ہم منصب اور چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

دورے کا مقصد پاکستان کی طرف سے کرونا وائرس کے پیش نظر چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل معاونت اور یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

 دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی، باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی تعلق کو مزید تقویت ملے گی۔

  دوسری طرف وفاقی وزیر  اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان نئے معاہدوں کے تحت دو نئے ورکنگ گروپس تشکیل دیئے جائیں گے،ورکنگ گروپس سی پیک، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی بارے ہوں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک معاہدہ انفراسٹرکچر سے اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہوگا۔ سی پیک کا نیا مرحلہ باہمی تعاون اور شراکت کو مزید وسعت دے گا۔ نئے معاہدوں سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز ہوگی۔