جسٹس قاسم محمد خان نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف اٹھالیا

اپ ڈیٹ 19 مارچ 2020 03:23pm
فائل فوٹو

لاہور:جسٹس قاسم محمد خان نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لے لیا،گورنر پنجاب چوہدری سرور نے حلف لیا،جسٹس قاسم خان ہائیکورٹ کے پچاسویں چیف جسٹس ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی،تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار،وزیر قانون راجہ بشارت اور چیف سیکرٹری پنجاب نے شرکت کی۔

حلف برداری تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز، وفاقی و صوبائی لاء افسران اور جوڈیشل افسران بھی شریک ہوئے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جسٹس قاسم محمد خان سے بطور 50ویں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جسٹس محمد قاسم خان کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب کا حلف اٹھانے پرمبارکباد دی۔