کرونا سے متاثرہ ایک اور مریض صحتیاب

شائع 19 مارچ 2020 04:24pm
فائل فوٹو

کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا۔ محکمہ صحت سندھ نےمریض کے صحتیاب ہونے کی تصدیق کردی۔ کراچی میں اس موذی مرض سے نجات پانے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔

ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا۔اس سے قبل دو مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کراچی میں صحتیاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی۔