صندل خٹک انکوئری معاملہ: سماعت دو ہفتوں تک ملتوی
فائل فوٹولاہور کی سیشن عدالت نے ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کی ایف ائی اے کی انکوئری کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے بغیر کارروائی سماعت دو ہفتوں کےلئے ملتوی کرتے ہوئے صندل خٹک کے وکیل کو بحث کےلئے طلب کر لیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ٹک ٹاک اسٹار ہے۔ کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی۔ ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر رکھی ہے اور بلاوجہ ہراساں کیا جا رہا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت انکوائری روکنے کا حکم دے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔