بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور عبدالرزاق شادی کررہے ہیں؟

شائع 07 مئ 2020 01:30pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق اور بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے متعلق یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں تاہم اب اداکارہ نے خود ایک انٹرویو کے دوران اس بات کی وضاحت کردی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق عبدالرزاق کے ہمراہ شادی سے متعلق افواہوں پر تمنا بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال میں اپنے کیریئر پر فوکس کررہی ہوں اور مستقبل قریب میں میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عبدالرزاق کے ساتھ جو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے وہ 2017 کی ہے اوریہ ایک ایونٹ کے دوران لی گئی تھی۔ دونوں کی اس ایونٹ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے افواہوں کو رد کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ 'ایک دن اداکار، دوسرے دن کرکٹر اور تیسرے دن ڈاکٹر کے ساتھ شادی کی افواہ اُڑا دی جاتی ہے، ان افواہوں کو سن کر ایسا لگتا ہے جیسے میں شوہر کی خریداری پر نکلی ہوئی ہوں'۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں، ذیل میں کچھ تصاویر ملاحظہ کریں۔

Abdul Razzaq With His Kids | Kids, Couple photos, CouplesAbdul Razzaq With His Wife And Kids - Cricket Images & PhotosAbdul Razzaq with his wife and Children : CricketAbdul Razzaq on Twitter: "My Son 💖 #JuniorFauji… "