بھارت پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ تلاش کررہا ہے،وزیرخارجہ
فائل فوٹواسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت بلوچستان میں مختلف قسم کی سازشیں کررہا ہے ،بھارت پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ تلاش کررہا ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاسکتا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں مختلف قسم کی سازشیں کررہاہے،بھارت کابلوچستان کی دہشتگردی میں ہاتھ رہاہے،سلامتی کونسل کےصدرکوصورتحال سے متعلق خط لکھ رہاہوں۔
شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کابہانہ تلاش کررہاہے،بھارت فالس فلیگ آپریشن کاڈرامہ رچاسکتاہے،بھارت نہیں چاہتاپاکستان میں امن رہے،بھارت افغانستان میں امن کی پیشرفت نہیں چاہتا،کشمیرمیں بھارت جوقیامت برپاکررہاہےوہ دنیاجانتی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔